اب تک 110 مستحق معذور افراد کو وہیل چئیرز فراہم کی جا چکی ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ پنجاب کی طرف سے بھجوائی گئی وہیل چئیرز کو جب معذور افراد میں تقسیم کا منصوبہ بنا تو الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے نظم کے علم میں یہ بات آئی کہ ایسے نادار افراد اس معاشرے میں موجود ہیں جنہوں نے وہیل چئیر کے ذریعے پہلی بار گھر سے نکل کر اپنے گاؤں کو دیکھا۔ ہم معاشرے میں اندھوں اور جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔اس معاشرے میں جہاں کئی افراد اس قابل ہوتے ہیں کہ وہ اپنی جیب سے وہیل چئیر خرید کر دے سکتے ہیں لیکن توجہ نہ ہونے اور اس خود غرضی کے دور میں ایک معذور شخص اپنی ساری زندگی اپنے گھر کے دروازے کے اندر گزار دیتا ہے۔کرب کے اس احساس نے الخدمت فاؤنڈیشن کو وہیل چئیر ز مہم چلانے پر مجبور کیا۔اس طرح 125 سے زیادہ وہیل چئیرز کی رقوم الخدمت فاؤنڈیشن کے پاس جمع ہو گئیں۔ اور ابھی تک الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے 110 وہیل چئیرز تقسیم کی ہیں۔ جب کہ ہمارا اعلان ہے کہ ضلع گجرات میں کسی نادار اور معذور فرد کو وہیل چئیر کے بغیر نہیں رہنے دیں گے۔
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں (اعضاء) کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ ۔ آپ بھی اپنے ہاتھ ، پاؤں کا صدقہ کم از کم ایک معذور فرد کو وہیل چئیر گفٹ کریں