Al-Khidmat Hospital Gujrat

 
ہسپتال

پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھرمار اور سرکاری ہسپتالوں کی خستہ حالی کی وجہ سے صحت کا مسئلہ پاکستان کے بڑے مسئلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ غریب لوگ تو غربت کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں جانے کا کرایہ تک ادا نہیں کر سکتے علاج تو دور کی بات ہے۔ اس لئے الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال قائم کر رہی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال میں غریب اور مستحق افراد کا علاج فری کیا جا رہا ہے۔

 

سات لاکھ سے ابتدائی ضرویات اور مرمت کے بعد اس کاباقائدہ آغازجون،جولائی میں کر دیا۔ یہ ہسپتال حاجی غلا م رسول ویلفر سوسائٹی نے تعمیر کر کے فلاح عام کیلئے چلایا مگر دو مر تبہ کوشش کے باوجود مطلوبہ مقعاصد حاصل نہ کر سکا۔ اس وقت ہسپتال میں سپیلسٹ ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف موجود ہے اور الخدمت ہسپتال گجرات میں اس وقت ایمرجنسی سرجری، میڈیسن، گائنی، ڈنیٹل،سکن شعبے قائم ہیں اور ہسپتال 24 گھنٹے سروسز فراہم کر رہا ہے ۔ میڈیسن میں ڈاکٹر ضمیر بٹ ،ایف سی پی ایس (میڈیسن) ماہرامراض معدہ جگر (کالایرقان) اسٹنٹ پروفیسر نواز شریف میڈیکل کالج ہیں ۔
 

سر جری میں ڈاکٹر عابد بشیر، ایف سی پی ایس (سرجری) ایسوسی ایٹ پروفیسر نواز شریف میڈیکل کالج(یونیوسٹی آف گجرات) انچاج سرجری وارڈ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات ہیں۔ سر جری میںڈاکٹر شبیر احمد تارڑ میجر(ر) تمغہ امتیاز ملٹری، ایم۔بی۔بی۔ایس، ایف سی پی ایس (سرجری) سابق انچاج شعبہ سرجری CMHسرگودھا ہیں۔ گائنی میں ڈاکٹر تہمینہ ناز ایف۔ سی۔ پی۔ ایس (گائنی) ماہرامراض نسواں (زچہ و بچہ) ہیں۔ پیتھالوجسٹ میں میجر(ر) ڈاکٹر مجاہد عظیم ایم۔بی۔بی۔ ایس ، ایف۔ سی۔ پی۔ ایس ( پیتھالوجی) انچارج PCR لیب اور FNAکلینک بھمبر روڈ گجرات سابق انچارج لیبارٹری اتفاق ہسپتال لاہور ہیں۔

 

ڈینٹل سرجن میں ڈاکٹر سعید مجتبیٰ حیدر (بی۔ ڈی۔ ایس، آر۔ ڈی۔ ایس) ہیں۔ ڈاکٹر محمد عالم ماہر امراض ناک، کان ، گلا (ایم۔بی۔بی۔ایس، ڈی ۔ایل۔او) ہیں۔ شعبہ گائنی میں ڈاکٹر شازیہ حماد (ایم۔بی۔بی۔ایس، شعبہ گائنی عزیز بھٹی ہسپتال) ہیں۔ میجر (ر) ڈاکٹر حافظ خالد جمیل ماہر امراض جلد (ایم۔بی۔بی۔ایس، ایف۔سی۔پی۔ایس ، سابق انچارج شعبہ امراضِ جِلد کھاریاں) ہیں ۔ ہسپتال کے ماہانہ اخراجات تقریباً 7 لاکھ روپے ہے جو کہ کچھ ضروری اخراجات sنہ کرتے ہوئے ہے ۔ جنوری کی رپورٹ کے مطابق الخدمت ہسپتال گجرات کی ماہانہ آمدن تقریباً ڈیڑھ لاکھ (50,000) روپے ہے اور اسطرح ماہانہ خرچہ تقریباً تین لاکھ(300,000) سے زائد ہے ۔

 
   
 

 

Alkhidmat Hospital (Taimoor Chok Jail Road Gujrat)

Ph: 053-3608852, 0334-4709797

 
   
Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010 0