الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کھاریاں 

الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کا بے روزگاری کے خاتمے کے لئے منفرد منصوبہ 

 
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے جب نوجوان نسل میں پھیلتی ہوئی بے روزگاری کو دیکھا تو سوچا کہ کیوں نہ انہیں کوئی ایسا کام یا ہنر سکھایا جائے جس سے اپنے ہاتھ سے محنت مزدوری کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔اس عہد کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور اس دوران تینوں شعبہ جات میں کل 180طلباء پاس ہوئے ہیں اور اب اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے باوقار روزگا ر کما رہے ہیں۔ 
الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کھاریاں میں کروائے جانے والے تمام کورسز کی فیس دوسرے اداروں کی نسبت نصف سے بھی کم وصول کی جاتی ہے جب کہ مستحق طلباء سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ ٹریننگ کو دوران ہفتہ وار ٹیسٹ لئے جاتے ہیں ۔ہماری مسلسل کوشش ہے کہ ادارے سے فارغ ہونے والے طلباء کو ملازمت کے حصول کے لئے بھی معاونت فراہم کی جائے اس لئے طلباء کو کورس مکمل کر نے پر ادارہ کی طرف سے اوزاروں کی کٹ مفت فراہم کی جاتی ہے۔ الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ممتاز سماجی نوجوا ن شخصیت چوہدری عرفان نصیر مرالہ کی سربراہی میں ایک دس رکنی کمیٹی بھی علیحدہ سے بنائی گئی ہے۔ 
 
Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010