jail
 

jail

 

jail

 

 

 

 

 

 

 

 

قیدیوں کی فلاح و بہبود۔

عید کے موقع پر قیدیوں کے لیے کھانے کی فراہمی

عید قربان 2010کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے صدر سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ،چانگیو ترکی کے نمائندے مصطفی عشکری ،ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر کارکنا ن نے گجرات جیل کا دورہ کیا اور تقریباََ1500قیدیو ں کے لیے 2سے 3دن کا کھانا بھی فراہم کیا۔

الخدمت فری لیگل ایڈ کمیٹی۔

الخدمت فری لیگل ایڈ کمیٹی کھاریاں کے تحت دھوریہ کے ایک مظلوم خاندان کے مقدمہ قتل کی دوبارہ تفتیش کے احکامات جاری کروانے کے لئے ضلعی صدر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں راجہ ابرار، سید کلیم اللہ گیلانی اور چوہدری اختر جاوید ایڈووکیٹ پر مشتمل ایک خصوصی وفد نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ جناب ذوالفقار احمد چیمہ ایس پی انسویسٹی گیشن جناب محمد افضل ورک سے ملاقات کی اور دوبارہ تفتیش کے احکامات جاری کرواتے ہوئے بطور قصاص بارہ لاکھ (1200000) روپے مقتول کی بیوہ کو دلوائے۔

قیدیوں کی سہولیات میں اضافہ۔(i)

ہماری جیلوں میں موجود قیدیوں کو سہولیات میسر نہیں ہیں۔ جیل حکام کی مدد سے الخدمت فاؤنڈیشن ان قیدیوں کی مشکلات کم کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈالتی رہتی ہے۔ چنانچہ گجرات جیل کی بیرکوں میں ایگزاسٹ فین اور 25پنکھے ،25عدد پانی کی ٹونٹیاں اور 3عدد الیکٹرک واٹر کولر مہیا کئے جا چکے ہیں۔

قیدیوں کے جرمانے اور دیت کی ادائیگی۔(ii)

وہ قیدی جو اپنی سزائے قید تو پوری کر چکے ہیں لیکن غربت کی وجہ سے جرمانوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر جیل سے باہر نہیں آ سکتے ان کے جرمانہ اور دیت کی ادائیگی کی مد میں پچھلے ایک سال میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات 6لاکھ روپے سے وائد رقم خرچ کر چکی ہے۔ مزید ایسے کئی قیدی اہل خیر کی مدد کے منتظر ہیں۔

قیدیوں کی اخلاقی اصلاح۔(iii)

جیل خانوں کو عقوبت خانوں کی بجائے اصلاح خانے بنانے کی ضرورت ہے۔ قیدیوں کی اخلاقی تربیت اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ ان کی مالی مدد اور مادی بہبود۔ قیدیوں کی اصلاح کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن اپنی سی کوشش کر رہی ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے جیل میں ایک باقاعدہ نمائندہ مقرر کیا گیا ہے جو قیدیوں کو قرآن کی تعلیم اور اخلاقی تربیت مہیا کرتا ہے۔ نیز جیل کی مسجد میں وعظ اور جلسہ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ لائبریری بھی قائم کی گئی ہے۔ جہاں سے اخلاقی اصلاح کا لٹریچر بھی مہیا کیا جاتا ہے۔

قیدیوں کے اہل خانہ کی مدد۔(iv)

بہت سے قیدی افراد اپنے خاندان کے واحد کفیل ہوتے ہیں۔ ان کے قید ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کسمپرسی کی سی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان کی مالی معاونت کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن حتی المقدور وظائف کا بندوبست کرتی ہے۔ راشن سکیم میں بھی مستحق قیدیوں کے اہل خانہ شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیل میں موجود لاوارث ،ذہنی غیر متوازن قیدی بھی مدد کے مستحق ہیں مخیر حضرات سے اس مد میں بھی مدد کی خصوصی اپیل کی جاتی ہے۔

جیل میں میڈیکل کیمپ۔(v)

جیل میں موجود ڈسپنسری کی حالت بہت ناقص ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن قیدیوں کی امداد کے لئے ادویات بھی مہیا کرتی ہے۔ اور وقتاً فوقتاً میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا انتظام بھی ہوتا ہے۔ ماہ جنوری 09ء میں ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی زیر قیادت قیدیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ اور ادویات کا بندو بست کیا گیا جس سے قیدی کثیر تعداد میں مستفید ہوئے۔

فری آئی کیمپ۔(vi)

جیل میں موجود قیدیوں خصوصاً سزائے موت کے قیدیوں کی نظر چیک کرنے کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سید شجاع الدین کی زیر نگرانی قیدیوں کی آنکھوں کا فری معائنہ کیا گیا اور 100سے زائد قیدیوں کو عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ تا کہ انہیں قرآن مجید کی تلاوت کی سعادت کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔  

Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010