مختلف امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں ک تعاون سے شہروں اور دور دراز کے گائوں میں میڈیکل کیمپس لے زریعے بھی مفت امداد مہیا کی جاتی ہے ۔ فر ی طبی امداد مہیا کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں 22 سکن میڈیکل کیمپس سے 2274 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ سکن کیمپس کے لئے کلاسیفائیڈ سکن سپیشلسٹ میجر (ر) ڈاکٹر خالد جمیل صاحب پورا سال مریضوں کو فری چیک کرتے رہے اور مستحق مریضوں کو اپنے پاس سے فری ادویات بھی فراہم کرتے ہیں ۔
اللّٰد تعالیٰ ان کو اس کام کی جزاء خیر عطاء فرمائے ۔
(الیف)
جلالپور جٹاں میں سکن کے 11 کیمپ لگائے گئے جہاں 1179 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔
(ب)
لالہ موسیٰ میں 11 سکن 11 کیمپ لگائے گئے جہاں پر 1095 مریضوں کو فری طبی امداد دی گئی ۔
(ج)
درانی الخدمت بلڈ بینک جلالپور جٹاں کی طرف سے رانیوال سیداں اور کٹریانوالہ میں 2 بلڈ کیمپوں کا انقعاد کیا گیا ۔ یہاں 235 افراد کا فری بلڈ ٹیسٹ کیا گیا ۔
(د)
مرزا طاہر یونین کونسل کے گائوں ڈھو ، بھائو، گھیسٹ پور میں مویشیوں ک لئے 2 کیمپ لگائے گئے ۔ دونوں کیمپوں میں مجموعی طور پر گل گھوٹو کے علاج کے لئے 960 مویشیوں اور 800 بکریوں ویکسی نیشن کی گئی ۔ جبکہ 758 دیگر جانوروں کا علاج کیا گیا ۔ ان کیمپوں کے انقعاد کے لئے ویٹرنری ڈاکٹر سّید خرعباس شاہ اور ڈی ۔ او ۔ کھاریاں رائے منظور ناصر نے حصوصی تعاون کیا