جاپان ریلیف کیمپس

الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی طرف سے جاپان میں سونامی سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کیلئے دو رکنی وفد تشکیل دیا گیا تھا جس نے بیس روز تک ان علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں حصہ لیا اور ریلیف کے اداروں، جاپان میں پاکستان کے سفیر ، این جی اوز اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
 

پہلا ریلیف کیمپ   

پہلا ریلیف کیمپ ایٹمی ری ایکٹر سے متاثرہ علاقے فوکو شیما میں لگایا گیا۔ کیمپ میں موجود 500 افراد کو کھانا تقسیم کیا گیا ۔ اسکے علاوہ بچوں کے کپڑے ، بڑوں کے انڈر گارمنٹس، بچوں کے ڈائپرز، چاکلیٹس، چپس اور جوس بڑی تعداد میں تقسیم کیے گئی۔ دیگر این جی اوز جو وہاں پر کام کر رہی تھیں ان کے ساتھ متاثرین کی بحالی کے کام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

دوسرا ریلیف کیمپ

دوسرا ریلیف کیمپ تیر ہ جولائی کو () صوبے میں لگایا گیا۔ یہ علاقہ سونامی سے شدید متاثر ہوا ہے اور سمندر کے قریب جتنے بھی گھر تھے وہ ختم ہو چکے تھی۔ وہاں پہنچ کر 450 افراد کا کھانا تیار کر کے تقسیم کیا گیا۔ کھانے کے علاوہ جو چیزیں متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی گئیں ان میں جوس، انڈر گارمنٹس، بچوں کیلئے چاکلیٹس، بسکٹ، چپس وغیرہ شامل تھی۔

تیسرا ریلیف کیمپ

تیسرا ریلیف کیمپ سولہ تاریخ کو () صوبے میں عارضی گھروں پر مشتمل ایک کالونی میں لگایا گیا۔ یہاں پر 270 افراد میں کھانا تقسیم کیا گیااور کچن کا سامان ، گارمنٹس ، تولیی، جرابیں ، انڈرگارمنٹس اور بچوں کیلئے سٹیشنری فراہم کی گئی۔وہاں مقیم لوگوں نے اس پرہمارا بہت شکریہ ادا کیا کہ پاکستان سے آکر آپ لوگوں نے ہمارا دکھ بانٹاہی۔

 

یہ ریلیف کیمپ 23جولائی 2011ء کو () صوبے میں لگایا گیا۔ یہاں پر بھی ایک عارضی گھروں کی بستی موجود تھی۔ ان لوگوں کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھی۔ یہاں پر تمام لوگوں کیلئے گھروں کے برتن، بچوں کیلئے اسٹیشنری کی چیزیں اور بیس عدد سائیکل لوگوں میں تقسیم کیے گئی۔ لوگوں نے اس پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔لوگوں نے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان سے لوگ ہمارے لئے تحائف لے کر آئے اور ہمارے دکھ درد میں شریک ہوئی۔ اس کیمپ میں انڈونیشیا کے طلباء جو جاپان میں زیرِ تعلیم ہیں، بھی موجود تھے اور انہوں نے کام میں بہت شوق سے حصہ لیا۔

چوتھا ریلیف کیمپ

الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی طرف سے جاپان کے سونامی سے متاثرہ صوبہ میاگھی میں 5000 افراد میں کھانے پینے کی مختلف اشیا۔کپڑے ۔بسکٹ ،خشک دودھ وغیرہ ،تقسیم کیا گیا ۔ ریلیف مشن پر جاپان کے دورہ پر الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر سید راشد دائود نے سونامی کے متاثرہ صوبہ میاگھی میں ریلیف سرگرمیاں کے حوالے سے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان اور جاپان کی حکومت یہاں کے عوام کے ساتھ باہمی رشتہ مضبوط ہوا ہے ۔

اسلامک سرکل آف جاپان ،الخدمت فائوندیشن اور جاپان حکومت کے اشتراک سے سونامی سے متاثرہ افراد کی معمولات زندگی کی بحالی کیلئے ریلیف سرگرمیاںمیں حصہ لیا اور جاپان کے عوام نے پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ جاپان کی عوام پاکستان اور اسکے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔انھوں نے الخدمت فائونڈیشن کی انسانیت کے جذبے سے سرشار ریلیف خدمت کو بھی بہت سراہا ہے ۔

Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010