|
|
الخدمت فائونڈیشن گجرات کی طرف سے سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی راشن کی تقسیم |
|
الخدمت فائونڈیشن گجرات کی طرف سے سندھ کے بارش زدہ علاقوں سکرنڈ،مہراب پور اور مورو میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا۔الخدمت فائونڈیشن نے مذکورہ علاقوں میں تین ماہ سے گیارہ خیمہ بستیاں قائم کی ہوئی ہیں۔الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے نائب صدر سید ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 22دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں ان کی بحا لی کیلئے وسیع وسائل درکار ہیں اور اب تک الخدمت فائونڈیشن گجرات پچپن لاکھ (,550,000/-)روپے کا سندھ میں امدادی کام کر چکی ہے ۔ |
 |
|
|
الخدمت فائونڈیشن گجرات کی طرف سے سندھ کے بارش زدہ علاقوں سکرنڈ،مہراب پور اور مورو میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا۔الخدمت فائونڈیشن نے مذکورہ علاقوںمیں تین ماہ تک گیارہ خیمہ بستیاں قائم کی ۔ الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے نائب صدر سید ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ ڈاکٹر تبسم جعفری کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ 22دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھے اورزمین پر 5 سے 6فٹ تک پانی کھڑا تھا۔ متاثرہ لوگوں کی بحا لی کیلئے وسیع وسائل درکار تھے ۔ علاوہ ازیں سندھ کے متاثرہ علاقوں سانگھڑ،سکرنڈ،شہداد پور ، سنجوڑو خودرو اور ٹنڈوآدم میں گیارہ لاکھ تیرہ ہزار (,113,000) روپے کی پانچ ،پانچ گائے اور شہداد پور میں پانچ بکرے تقسیم کئے گئے اور متاثرین میں قربانی کے جانوروں کی تقسیم کا یہ سلسلہ 3ذالحجہ تک جاری رہا ۔ |
|
الخدمت فائونڈیشن نے سکرنڈ کے گردو نواع میں تین ماہ تک گیارہ خیمہ بستیاں قائم کی ۔ جن میں 106خاندانوں کو روزانہ کی بنیاد پر راشن اور پینے کا صاف پانی دیا گیا ۔ ایک اندازے کے مطابق 5سے 6فٹ تک پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنی زمینوں پر آباد ہونے کیلئے ایک سے دو سال تک لگ سکتے ہیں ۔ سات ہزار سے زائد افراد کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار پڑے ہوئے تھے ۔
|
 |
|
 |
صدر الخدمت فائونڈیشن سکرنڈ راشد مکرم اور جنرل سیکٹری سید عقیل نے میز بانی کے فرائض انجام دیئے اور صدر الخدمت فائو نڈیشن ضلع گجرات سید ضیا ء اللہ ایڈوکیٹ اور گجرات کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ نے متاثرہ لوگوں کی مدد کرکے اسلامی بھائی چارے کی یاد تازہ کر دی۔یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے ساڑھے پینتیس ٹن 35.50 امدادی سامان جس کی کل مالیت بائیس لاکھ تیس ہزار روپے (,230,000/-) ہے جو کہ سندھ کے متاثرہ لوگوںمیں تقسیم کیاگیا ۔ راشن میں 16.5ٹن آٹااور 19ٹن گھی ، چاول ، چینی، دال چنا ،دودھ ، پتی اورمرچ، ماچس اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل تھیں ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے پچپن لاکھ (,500,000/-)روپے کا سندھ میں امدادی کام کیا ہے ۔ |
|
|
|
|
|
|
|
|