سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں

الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے 60 یونٹس ، ضلع بھر کے مختلف گائوں اور شہروں میں بکھرے ہوئے 600 سے زائد کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ وطن عزیز کے اندررواں سال ہونے والی تباہ کن بار شوں اور سیلابی ریلے نے تقریبا پورے پاکستان میں تباہ کن خولناکی پھیلائی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے طوفانی بارشوں اور تند و تیز ریلوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کیا۔
مرکزی ہیڈ کواٹر نے رلیف وبحالی کے لیے گجرات کی ذومہ داری ضلع گجرات کے ضلع راجن پور لگائی ۔الخدمت فائونڈیشن گجرات نے مواخات مدینہ کی روشنی میں ضلع راجن پور کو برادر ضلع قرار دیا اور ریلف کا کام شروع کیا۔

فوڈ پیکج
ابتدائی پانچ امدادی قافلوں کے ذریعے 19ٹرکون پر مشتمل4,200,000)) روپے کا راشن مختلف مقامات مقامات پر تقسیم کیا گیا ۔ ہر ٹرک پر 12 ٹن سامان بجھوایا گیا جس میں 5 ٹن آٹا اور تقریبا 7ٹن دیگر اشیاء خوردونوش شامل تھیں ۔محمدی ویلفئر سوسائٹی کے تعاون سے 25لاکھ روپے کا سامان خوردو نوش نئے برتن تقریبا 600خاندانوں کے لئے نئے کپڑے پانی ودیگر سامان بھی راجن پور ،ٖاضل پور ،محمد پور کے بیس کیمپوں میں تقسیم کیا گیا۔راجن پور اور کوٹ اود میں 6ہزار خاندانو ں کو 15 دن سے ایک ماہ کا راشن پہنچایا گیا۔ پہلا پیکج 38 کلو کا تھا جس میں 20کلو آٹا باقی چاول ، گھیہ ،چینی کھجور، مرچ وغیرہ شامل تھیں جن کی تفصیل ذیل میں درج ۔ راشن کی خریداری لالہ موسیٰ کی مشہور کاروباری شخصیت کرنل شیر احمد MD پاکستان کریانہ سٹور کے ذریعے کی ۔
جنہوں نے اعلیٰ کوالٹی کا راشن نہایت سستے ریٹ پر فرائم کرنے میں مدد دی ۔

 






 

 

 

پہلا فوڈ پیکج
مقدار
اشیاء
بیس 20 کلو گرام
آٹا
پانچ 5 کلو گرام
چاول
چار 4 کلو گرام
چینی
دوسو پچاس 250 گرام
چائے (پتی)
تین 3 کلو گرام
دالیں
دو 2 کلو گرام
گھی
ایک پیکٹ
صابن
دو سو پچاس 250 گرام
دودھ
ایک کلو گرام
کجھور
دو سو پچاس 250گرام
مرچ، مصالحہ
دو سو پچاس 250گرام
نمک
ایک عدد
لائٹرآگ جلانے کے لیئی
2,000
کل قیمت
میڈیکل ریلیف
متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وجہ خرابی صحت کا مسلہ بڑھ گیا ہے ۔ گندے پانی کی وجہ سے بیماریاں عام ہو چکی ہیں ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے متاثرہ اضلاع راجن پور ، مظفر گٹرھ اور ڈیرہ غازی خان میں میڈیکل کیمپس لگا کر 8610 مریضوں کا علاج کیا ۔ ڈاکٹر سیداحسان اللّٰد شاہ اور سرپرست الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سیلم کی زیر نگرانی ایم ۔ بی ۔ بی ۔ ایس ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل 8 ٹیموں نے خدمات سرنجام دیں ۔ 5 لاکھ روپے سے زائد کی علاج معالجہ کے لیئے استعمال کی گیئں ۔ جب ہماری ایک میڈیکل ٹیم ضلع مظفر گڑھ کے قصبہ عباس پور پہنچی تو UNO کے اہلکاروں نے کہا کے یہ پہلی میڈیکل ٹیم ہے جو یہاں پر پہنچی ہے ۔
ڈاکٹر سیداحسان اللّٰد شاہ اور ڈاکٹر طارق سیلم کی زیر نگرانی MBBS ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل 8 ٹیموں نے 8610 مریضوں کا علاج کیا ۔ 5 لاکھ روپے سے زائد کی ادویات استعمال کی گئیں ۔






عید گفٹ و نقد عیدی
متاثرہ افراد کو عید کی خشیوں میں شریک کرنے کیلئے الخدمت گجرات نے دو ٹرکوں پر مشتمل کھانے پینے کا سامان ، عید گفٹ اور 9 لاکھ روپے نقد عیدی ضلع راجن پور میں تقسیم کی ۔ جس میں 3 لاکھ 50 ہزار امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے دیئے اور انہوں نے بمعہ اہل خانہ عید راجن پور میں متاثرین کے ساتھ گزاری ۔
عطیات کی تقسیم
عطیات کی تقسیم کا کام الخدمت گجرات کے کارکنان نے ضلعی صدر سید ضیاء اللّٰد ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی متاثرہ اضلاع میں الخدمت فائونڈیشن کے مقامی کارکنان کی مدد سے کیا ۔ ہمارے کارکنان نے کمر تک پانی میں سے گذر کر ، کشیتوں پر سفر کر کے اور کیمپس لگا کر راشن تقسیم کیا ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے راشن اور دیگر عطیات کی تقسیم کے لیے ضلع راجن پور میں کیمپس لگا کر رکھے ہیں ۔ جس بستی میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے وہاں پر ایک دن پہلے مستحقین میں پرچیاں (چٹ) تقسیم کر دی جاتی ہے ۔ لوگ کیمپ میں جا کر پرچی دے کر راشن حاصل کرتے ہیں ۔ اس طرح تمام مستحق افراد تک راشن پہنچ جاتا ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے تمام سامان اپنی زیر نگرانی میں تقسیم کروایا ۔ محمدی ویلفئیر سوسائٹی لالہ موسیٰ اور المدد چیریٹی لالہ موسیٰ نے بھی الخدمت گجرات کے ساتھ مل کر راجن پور میں تقسیم کیا ۔ متاثرین نے راشن وصول کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمیں بے سروسامانی کے عالم میں بکاری بننے سے بچایا ہے ۔ ہم ٹرکوں کے پیچھے بھاگنے اور لوٹ مار کرنے کی بجائے باعزت طریقے سے گذارہ کر رہے ہیں ۔





 
ہنگامی امداد کے بعد بحالی کا مرحلہ
پہلے مرحلے میں 500 گھروں پر مشتمل بستیاں تعمیر کی جائیں گیں ۔ انتہائی متاثرہ خاندانوں کو 200 خیمے فاہم کیے جا چکے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ چونکہ بپھر ے ہوئے تندو تیز سیلابی ریلے نے لوگوں کے گھر سازوسامان سمیت تباہ کر دئیے ہیں ۔ تباہی کی ایک المناک داستان رقم کی ہیں ۔ اب الخدمت فائونڈیشن نے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے ۔
پہلے مر حلے میں الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے راجن پور ، داجل ، محمد پورہ، فاضل پورہ ، روجھان اور ہزاروی میں 500 گھروں پر مشتمل بستیاں تعمیر کرنے کا علان کیا ہے ۔ ضلعی صدر سید ضیاء اللّٰد ایڈووکیٹ کی اپیل پر الفلاح ناروے نے 50 گھروں پر مشتمل ایک بستی کی تعمیر کروانے کی ذمہ داری لی ہے ۔ سیلاب ذدہ افراد جن کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ان کو عارضی رہائش کے لیے 2 سو خیمے لگا کر دئیے گئے ہیں اور انہیں افراد کو سب سے پہلے گھروں کی تعمیر میں مدد دی جائے گی ۔
   
   
   
Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010