Al Khidmat Blood Bank
 
بلڈ بینک
 

دو ہزار سات (2007) میں پہلا الخدمت درانی بلڈ بینک جلال پور جٹاں میں شروع کیا گیا ۔ جو علاقہ میں لوگوں کو خون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر کیمپ لگا کر مختلف فری بلڈ ٹیسٹ بھی کر رہا ہے ۔ اس سال 202 خون کی بوتلیں مریضوں کی جان بچانے کی غرض سے فراہم کی گئیں ۔ بلڈ بینک سے ملحقہ لیبارٹری نے 1700 مریضوں کے مختلف ٹیسٹ کیے ۔ دورانِ سال بلڈ بینک پر ہونے والے اخراجات 2لاکھ 40 ہزار روپے ہیں ۔

الخدمت بلڈ بینک لالہ موسیٰ
دوسرا بلڈ بینک فروری 2009 میں الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے لالہ موسیٰ میں ٹھیکیدار جاوید اختر مر خوم کے ایصالِ ثواب ( صدقہ جاریہ ) کے لئے عبدا للّٰد ہسپتال میں قائم کیا ۔ جس کا افتتاح سابق صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان جناب لیاقت بلوچ نے کیا ۔ بلڈ بینک کے قیام پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے کے اخراجات آئے ۔ جو کے عاضی طور پر CMH کھاریاں کی ضرورت پر وہاں تین ماہ منتقل رہا ہے ۔ چھ ماہ میں بلڈ سے 57 مریضوں کو خون کی بوتلیں مہیا کی گئی ہیں ۔

 
 
 
 
 
 
 
Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010