الخدمت کی 11 ایمبولینسزنے گذشتہ سال 21سو 92 مریضوں اور 40نعشوں کوسروس مہیا کی۔
اخراجا ت : 19 لاکھ 94 ہزار 1سو 86 روپے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی 11 ایمبولینسوں نے اس سال 2,192مریضوں کو سروس مہیا کی جب کہ 40نعشوں کو مختلف جگہوں پر پہنچایا۔ مستحق مریضوں کو بالکل مفت جبکہ دیگر مریضوں کو نہائیت ہی قلیل نرخوں پر سروس مہیا کی جاتی ہے۔دوران سال الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی یونٹوں نے 19لاکھ 94 ہزار 1سو 86 روپے کے اخراجا ت برداشت کیے۔
کھاریاں، لالہ موسی ، کنجاہ ، کسو کی ، سرائے عالمگیر، گجرات اور دھول کلاں
میں ایمبولینس سروس فراہم کی گئی ہے۔ تحصیل کھاریاں اور گجرات میں دو نئی ائر کنڈیشن ایمبولینسز کا اضافہ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب نے ضلع گجرات کو بہتر کارکردگی کی پر ایک ایمبولینس گاڑی تحفہ دی۔اس طرح ضلع میں ایمبولینسز کی تعداد11ہو گئی ہے۔
|