 |
|
 |
 |
 |
|
|
 |
سستا بازار
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں لوگوں کیلئے عام استعمال کی اشیاء خریدنا نا ممکن ہوگیا ہے ۔عام دوکاندار زیادہ سے زیادہ منافع کے لالچ میں چیزوں کو ان کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کرتا ہے۔ جس سے کم آمدنی والے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ چنانچہ لوگوں کو عام استعمال کی اشیاء خصوصاً سبزیاں اور خشک راشن ،آٹا ، دالیں ، چینی، گھی وغیرہ کو رعایتی قیمت پر فروخت کرنے کے لئے سستے بازار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سستے
 |
بازار کے انعقاد کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکن رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ عام طور پر ہفتہ میں ایک دن جمعہ یا اتوار کو سستے بازار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ہول سیل ریٹ پر اشیاء خریدی جاتی ہیں اور اسی ریٹ پر زیادہ تر اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ بعض ضروری اشیاء پر سبسڈی (Subsidy) بھی دی جاتی ہے۔ اس طرح کم آمدنی والے لوگوں کو 15سے 50فیصد تک قیمتوں میں رعایت ملتی ہے۔ اور ماہانہ بچت میں 500سے 1000تک کا فائدہ پہنچ جاتا ہے۔ کھاریاں ، گجرات شہر اور ٹانڈہ میں یہ سستے بازار باقاعدگی سے لگائے جا رہے ہیں جب کہ مختلف مواقع پر لالہ موسیٰ ،دولت نگر اور جلال پور جٹاں میں ان بازاروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اوسطاً ہر بازا ر میں 50ہزار سے ڈیڑھ لاکھ 150000 روپے مالیت کی ا شیاء رعایتی نرخوں پر فروخت کی جاتی ہیں۔ |
|
|
|
Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010 |
|
|
|