الخدمت قرض حسنہ (مائیکرو فنانس)کی طرف سے دئیے جانے والے بے روزگا ر افراد کے لئے بغیر سود کے چھوٹے قرضے
الخدمت فاؤنڈیشن گجرات اب تک الخدمت مائیکروفنانس کے تحت 136 افراد کو چوبیس لاکھ چوالیس ہزار2,444,000روپے کے قرض حسنہ دے چکی ہے
الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے تحت چلنے والے اس انسان دوست فلاحی منصوبہ کا مقصد یہ ہے کہ ایسے تمام افراد اور خاص طور پر نوجوانوں کو سامنے لایا جائے جو ہنر مند ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایک بامقصد زندگی کی طرف قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔ الخدمت قرض حسنہ سکیم ایسے تمام افراد کو قرضہ فراہم کر رہی ہے تا کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور معاشرے کے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔
اس طرح آپ ایک حقیقی ضرورت مند کو اس کے پاؤں پر کھڑا کر سکیں گے اور پیشہ ور گدا گروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
آپ بھی بیس ہزار روپے دے کر ایک بے روزگار خاندان کو روزگار کے قابل بنا سکتے ہیں