الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات کے زیر انتظام الفلاح ٹیکنیکل ٹرئننگ سنٹر کھارےاں کے طلبہ کی چوتھی تقریب تقسیم اسنادکا انقعاد ہوا۔
|
||||
الفلاح ٹیکنیکل ٹرئننگ سنٹرکی چوتھی تقریب تقسیم اسناد کا انقعاد گزشتہ روز سنگم ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت کھاریاں ویلفئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری بشارت احمدایڈوکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری رحمان نصیر مرالہ تھے جبکہ مہمانان اعزازین الفلاح ناروے کے ممبران محمد طارق بھٹی چکوال ،فیض کراڑیوالہ ، جاویداقبال کراڑیوالہ ،محمد انور آف دیتوال ، سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کے صوبیدارچوہدری محمد سعی اور امداد ویلفئیر ٹرسٹ ناروے کے محمد زاہد شاکر تھی۔پروگرام کے میزبان چئرمین لفلاح ٹیکنیکل ٹرئننگ سنٹر کھاریاں چوہدری عرفان نصیر مرالہ تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری رحمان نصیر مرالہ نے کہا کہ فنی تعلیم کا فروغ کسی بھی معاشرے کے معاشی استحکام کے لیے ریٹرھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے گورنمنٹ اس شعبے میں عوامی ضروریات پوری نہیں کر سکتی پرائیوٹ سلسلے کو آگے آنا چاہےی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں غریب لوگوں کو مچھلی کھلانا نہیں پکڑنا سیکھا رہی ہے جو بلا شبہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم بلا تمیز مستخق اور نادار انسانیت کی خد مت کے مشن پر گامزن ہے ہم نے ہر دور میں ضرورت مند بہن بھائیوں کی خدمت کو اپنی دینی ذمہ داری سمجھا ہی۔الفلاح ناروے کے زیرِ اہتمام االفلاح ٹیکنیکل ٹرئننگ سنٹر کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر با عزت روز گار کی فراہمی بھی ہمارا ایک قابل قدر منصوبہ ہے ۔کھاریاں ویلفئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری بشارت احمدایڈوکیٹ نے کہا کے الفلاح ناروے اور الخدمت فائونڈیشن کے لوگ بہت عظیم ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو پائوں پر کھڑا کر نے کے لیے بہت سے پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں انہوں نے نے کہا کہ جب تک کسی قوم کے پاس تعلیمی انفراسٹکچر موجود نہ ہو وہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی جاپان کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر دو ایٹم بم گرائے گئے تھے مگر پھر بھی وہ اس وقت دنیا کی سپرپاور ہی۔صرف اس وجہ سے کہ وہاں کے افراد ہنر مند ہے اور وہاں کا تعلیمی ڈھانچہ مضبوط تھا۔تقریب میں4طلبہ کو کورسز کی تکمیل پر اسناد دی گئی۔الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے نائب صدر چوہدری عمران انور نے دعایئے کلمات سے تقریب کا اختتام کیا۔ |
||||