الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے شعبہ فری لیگل ایڈ و قیدیوں کی بہبود کی میٹنگ ضلعی دفتر کھاریاں میں چوہدری عنصرمحمود ایڈووکیٹ آف دھول کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔
اجلاس میں گجرات جیل میں 2ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ |
||||
تفصیلات الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے شعبہ جیل خانہ جات کی میٹنگ ضلعی دفتر کھاریاں میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت الخدمت فائونڈیشن کے ڈائریکٹر فری لیگل ایڈ و قیدیوں کی بہبود چوہدری عنصرمحمود ایڈووکیٹ آف دھول نے کی۔ اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات سیّد ضیاء اللہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم، صدر الخدمت فائونڈیشن کھاریاں ڈاکٹر حامدالرحمٰن ٹیپو،پروگرام مینیجرالخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات عدنان افضل اور پروڈکشن انچارج الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات چوہدری طاہر عبید تاج نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران گجرات جیل میں دو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔ جیل میں خواتین کیلئے سلائی کڑھائی کا مرکز قائم کیا جائے گا اور مردوں کیلئے پنکھوں کی مرمت ،موٹر وائرنگ، الیکٹریشن ہاوس وائرنگ اور اے ۔سی ریفریجریشن کے کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔ |
||||