مہمند چک برادران چوہدری زاہد اسلم آف ناروی، چوہدری سجاد اسلم اور چوہدری اعجاز اسلم نے یہ رقم اپنے بھائی کے نام پر زیرِ تعمیر "مسجدِ شاہد اسلمموضع کِن، تحصیل روجھان ضلع راجن پور کیلئے عطیہ دیا۔
چوہدری اعجاز اسلم مہمند چک نے چوہدری شاہد اسلم مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ پچاس ہزار (550,000)روپے الخدمت فائونڈیشن گجرات کے حوالے کر دیی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری اعجاز اسلم نے اپنے مرحوم بھائی و سابق ناظم دھوریہ چوہدری شاہد اسلم کے نام پر "مسجدِ شاہد اسلم کی تعمیر کیلئے الخدمت فائونڈیشن گجرات کو مزید فنڈ مہیا کئی۔ یہ مسجد موضع کِن، تحصیل روجھان، ضلع راجن پور میں تعمیر ہو رہی ہے اور اس میں نمازِ پنجگانہ اور نمازِ جمعہ شروع ہو چکی ہی۔ مسجد کیلئے مقامی لوگوں نے 8کنال اراضی وقف کی جس پر بعد ازیں مدرسہ بھی تعمیر ہو گا۔ مہمند چک برادران نے رضاکارانہ طور پر انتظامی اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے مہمند چک برادران مذکورہ مسجد کیلئے دو لاکھ (200,000) روپے فراہم کر چکے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے صدر سیّد ضیاء اللہ ایڈووکیٹ ، نائب صدر چوہدری عمران انور اورحاجی غضنفر اقبال نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد مرحوم چوہدری شاہد اسلم کیلئے بہترین تحفہ ہے جو کہ کوئی بھائی مرحوم عزیز کو دے سکتا ہے اور یہ قابلِ تقلید ہے کہ ہم اپنے مرحومین کیلئے صدقہ جاریہ کیلئے ایسے منصوبوں کا آغاز کریں جس سے اللہ کے دین کی اشاعت اور مخلوقِ خدا کی خدمت ہو سکے اور یقینا یہ منصوبے مرحومین کیلئے آخرت میںباعثِ نجات اور درجات کی بلندی کا سبب بنیں گے