الخدمت فاﺅنڈےشن نے کھاریاں شہر کے تمام گورنمنٹ سکولز کے مستحق بچوں میں سردیوں کا یونیفارم اور جوتے تقسےم کرنے کا کام مکمل کر لیا۔آج (205)دو سو پانچ طلبہ میں یونیفارم تقسیم کیا گیا۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اور صدارت قمرالزماں چوہدری نے کی۔
|
||||
کھاریاں الخدمت فاﺅنڈےشن ضلع گجرات کے زےر اہتمام گورنمنٹ تعلےم القرآن ہائی سکول مین بازار کھاریاں میں کھارےاں شہر کے تمام سکولوں کے مستحق بچوں مےں موسم سرما کے کپڑوں کی تقسےم کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں دو سو پانچ بچوں اور بچیوں کو گرم کپڑے اور جوتے دئیے گئے ۔ جس کے مہمانِ خصو صی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ امیر جماعتِ اسلامی ضلع گجرات نے کی اور صدارت چوہدری قمرالزماں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع گجرات تھے۔ دیگر شرکاءمیں صدر الخدمت فاﺅنڈےشن گجرات ،چوہدری عرفان نصیر مرالہ چیئر مین تحصیل کوارڈی نییشن کونسل ،چوہدری عنصر دھول ایڈووکیٹ ،شیخ فیض احمد ممبر الفلاح ناروے ،صابر حسین اے۔ای۔او ایجوکیشن کھاریاں ، حاجی غضنفر اقبال صدر الخدمت فاﺅنڈےشن تحصیل کھارےاں، راجہ ساجد شریف جنرل سیکرٹری الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات، چوہدری غیاث احمد سرپرست دارالسلام ہائی سکول کھاریاں، چوہدری عمران انور امیر زون 115 ،میاں عابد محمود امیر جماعت اسلامی کھاریاں، اراکینِ جماعت طارق محمود ثاقب ، میاں بشیر، ، ملک اعجازاحمد، عتیق الرحمان حاجی عبدالشکور اور سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اکرم چیمہ سمیت دیگر معزین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ امیر جماعتِ اسلامی ضلع گجرات نے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق الحمداللہ پاکستانی عوام دنیا میں سخاوت کرنے میں چھٹے نمبر پر ہے اور ا لخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات لوگوں کے دکھ درد کم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تعلےمی اداروں کو سپورٹ کر نا ہما ر ی اخلاقی ذمہ د اری ہے۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع گجرات چوہدری قمرالزماں نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات کے خدمت انسانیت کے کام کی میں نے پہلے بہت تعریفیں سنی تھیں اب دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ کتنا عظیم کام کررہے ہیںاور الخدمت فاﺅنڈیشن گجرات کے کام کو سراہا ۔ضلعی صدر الخدمت فاﺅنڈیشن گجرات نے اپنے خطاب میںسکول کی سرپرستی کو سراہا اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میںانہوںنے کہا کہ خلق خدا کی محبت ہی خدا کی محبت ہے۔ یہ ہماری ڈیوٹی ہے کے ہم معاشرے کے محروم طبقے کو تمام بنیادی ضروریات زندگی فراہم کریں ۔ایک سکول کے بچوںکو امداد فاﺅنڈیشن ناروے کی طرف سے یونیفا رم اور جوتے بچوں میں تقسیم کیے گئے۔ ےاد رہے کے الخدمت فاﺅنڈیشن گجرات اس سے پہلے تحصیل کھاریاں کے دو گورنمنٹ سکولوں کے بچوں میں یو نیفا رم اور جوتے تقسیم کر چکی ہے۔ الخدمت فاﺅ نڈےشن ضلع بھر کے سکولوں مےں مستحق بچوں کے لیے گرم کپڑوں اور جوتوں کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی چیئرمین زکوٰة وعشرچوہدری فرخ مجید درددل رکھنے والے ایک عظیم انسان ہیںجو اپنی ضرورتوں کو دوسروں کے لئے قربان کردیتے ہیں اگر یہ قیادت کریں تو پورے ضلع کے غریب بچوں کو گرم کپڑے اور جوتے فراہم کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ ضلعی چیئرمین زکوٰةوعشرچوہدری فرخ مجید نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں اس کام کے بارے میں سوچ ہی رہاتھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات نے یہ کام شروع کردیا اب انشاءاللہ ہم سب مل کر ضلع بھر کے تمام نادار اور مستحق بچوں کو ضروریات زندگی فراہم کریں گے۔یادرہے کہ سکول ہذا میںمستحق اور نادار بچوں میں موسم سرما کے کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم کے لئے امداد فاﺅنڈیشن ناروے کا خصوصی تعاون شامل تھا۔ |
||||