ڈاکٹر طارق سلیم ،چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ، سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ ، چوہدری عمران انور،حاجی غضنفر اقبال،چوہدری عرفان نصیر مرالہ ، مرزا بشارت سعید ،ڈاکٹر حافظ ارشد محمود اور عدنان افضل نے شرکت کی۔
|
|||||
|
|||||
تفصیلات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن ضلع گجرات کی ڈسٹرکٹ مینجمینٹ بورڈکا اجلاس صبح گیارہ بجے ضلعی دفتر کھاریاں میں منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم ، الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات صدر سید ضیا ء اللہ ایڈووکیٹ ، ڈائریکٹر فری لیگل ایڈ و قیدیوں کی بہبود چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ آف دھول، نائب صدر چوہدری عمران انو ر ، صدر تحصیل کھاریاں حاجی غضنفر اقبال ، صدرتحصیل سرائے عالمگیر مرزا بشارت سعید ، صدر لالہ موسی ڈاکٹر حافظ ارشد محمود اور پروگرام مینجر عدنان افضل نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر سپرے مشین اور ادویات خرید کر ضلع میں سپرے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا آغاز گجرات شہر سے کیا جائے گا جبکہ بعد میں ضلع کے تمام چھوٹے بڑے دیہاتوں میں سپرے کیا جائے گا تاکہ اس جان لیوا مرض پر آغاز میں ہی قابو پا لیا جاسکی۔ |
![]() |
||||
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ ماہ الخدمت فائونڈیشن کی عمارت کا سنگِ بنیاد جی ٹی روڈ کھاریا ں میں رکھا جائے گا۔ اجلاس میں سال 2011-2012ء کے آڈٹ کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔ نئی صحت پالیسی مرتب کی گئی جس میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر انتظام ڈسپنسریوں اور ہسپتال میں کم از کم ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر لازمی طور پر متعین کیا جائے گا ۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ الخدمت فائونڈیشن کا زون اور یونین کونسل کی سطح پر نظم قائم کیا جائے تاکہ کارکنان اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ڈاکٹر طارق سلیم نے اجلاس کے اختتام پر دعا کروائی۔ |
![]() |
||||