کیمپ میں400 سے زائد مریضو ں کافری چیک اپ ،الٹرا سائونڈ، ایکسرے کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں کیمپ کا انتظام چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ نے کیا۔ڈاکٹر سیّد احسان اللہ شاہ ،ڈاکٹرشہزاد اسلم چوہدری ،ڈاکٹرعطا اللہ مہراور ڈاکٹردوست محمد نے مریضوں کا طبّی معائنہ کیا
 

تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل گجرات میںفری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس کے انتظٓامات چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ آف دھول نے کیے ۔ اس کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیااور ان کوایک ہفتہ کی فری ادویات بھی فراہم کی گئی۔ میڈیسن کیمپ میں ڈاکٹر سیّد احسان اللہ شاہ ،ڈاکٹرشہزاد اسلم چوہدری اور ڈاکٹردوست محمد نے مریضوں کا طبّی معائنہ کیا جبکہ ہومیو پیتھک و سکن کیمپ ڈاکٹرعطا اللہ مہر کی زیرِ نگرانی کام کرتا رہا۔
 
 
 
یہ کیمپ دن 10بجے سے شام 4بجے تک جاری رہا جس میں 70سے زائد مریضوں کا ایکسرے کیا گیااسکے علاوہ ڈاکٹر سیّد احسان اللہ شاہ نے 15مریضوں کا الٹرا سائونڈ کیا۔ اس کیمپ کے زیرِ انتظام جیل میں موجود بیمار قیدیوں کو مفت ادویات اور طبی معاونت فراہم کی گئی۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات جلد ہی خواتین قیدیوں کیلئے بھی اسی نوعیت کے کیمپ کا انعقاد کرے گی