الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب کا سہ ماہی اجلاس کھاریاں میں گزشتہ روز منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مرکزی صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، جنرل سیکرٹری محمد عبدالشکور،صوبائی صدر رائو محمد ظفرو جنرل سیکرٹری اکرام الحق سبحانی اور دیگر نے شرکت کی۔

الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب کا سہ ماہی اجلاس کھاریاں میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عبدالشکور،صوبائی صدر رائو محمد ظفر، صوبائی جنرل سیکرٹری اکرام الحق سبحانی ،سید برہان حسین سینئر پروگرام مینجر پنجاب اور دیگرنے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب کا سہ ماہی اجلاس کھاریاں میںہوا۔
اجلاس میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور صدارت رائومحمد ظفرکی۔اجلاس میں پنجاب کے 8اضلاع اٹک،سرگودھا،خوشاب،منڈی بہائوالدین ،چکوال،جہلم ،راولپنڈی اور گجرات نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے سال 2011ء پیش کی جس میں سندھ سیلاب ،قربانی پرا جیکٹ ، ہیلتھ پرا جیکٹ،ایمبولنس پرا جیکٹ،تعلیمی پرا جیکٹ کی تفصیلی رپورٹس پیش کی گیئں ۔
مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کو دس ریجن مین تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ایک پنجاب ہی۔اگلے سال کیلئے ہیلتھ ،میڈیا،فنانس، جیل خانہ جات،قربانی اور دیگر شعبہ جات کے ڈائریکٹرز کا تعین کیا گیا ۔اس موقع پر مرکزی صد ر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تمام اضلاع کی رپورٹس کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔