الخدمت فاؤنڈیشن گجرات نے اس ماہ دو لاکھ بیس ہزار کے نئے قرضے جاری کر دئیے |
|||||||||||
![]() |
الخدمت مائیکرو فنانسنگ کے تحت بیروز گار افراد کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب جامع مسجد شفیق کھاریاں میں منقعد ہوئی۔ جس میں دو لاکھ بیالیس ہزار روپے(242,000) کے نئے بلا سودقرضے جاری کئے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے صدرسید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔تقریب میں ناروے سے محمد طارق بھٹی آف چکوال، ناروے سے میاں رفعت بشیر آف مہمند چک، ڈنمار ک سے چوہدری طارق علی خالد آف شیخا طاہر، سپین سے میں مصطفیٰ آف شیخا طاہر، ناروے سے چوہدری فیض احمد آف کراڑیوالا، انگلینڈ سے حافظ ادیب مشتاق سابق صدر پریس کلب کھاریاں نے چیک تقسیم کئے |
||||||||||
![]() |
|||||||||||
![]() |
![]() |
||||||||||
![]() |
|||||||||||
اس منصوبہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے صدر سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن گجرات نے بیروزگار افراد کو کاروبار فراہم کرنے کے لئے قرض حسنہ فراہم کر کے کوئی کسی کی ذات پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ اب ان افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت اور ایمانداری سے اپنا اپنا کاروبار کر کے ہمیں یہ رقم اقساط میں واپس کریں تا کہ بیروزگاری کے خلاف ہمارا یہ عملی جہاد مسلسل اپنی راہ پر گامزن رہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اچھوتے منصوبے میں اب تک کل 125افراد کو 22لاکھ،29ہزارروپے(2,229,000) کا قرض حسنہ جاری کیا جا چکا ہے |
|||||||||||
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
||||||||