الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام گورنمنٹ تعلیم القرآن پرائمری سکول عید گاہ کھاریاں کے بچوں میں موسم سرما کے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے تمام فنڈز ''امدادفائونڈیشن ناروے '' نے ادا کیی۔
کھاریاں الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام گورنمنٹ تعلیم القرآن پرائمری سکول عید گاہ کھاریاں کے بچوں میں موسم سرما کے کپڑوں کی تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں باون بچوں کو گرم کپڑے اور جوتے دئیے گئے ۔جس کی صدارت چوہدری فرخ مجیدچیئرمین زکوٰۃ عشر کمیٹی ضلع گجرات نے کی اور مہمانِ خصو صی محمد مشتاق بھٹی ای۔ڈی۔او ایجوکیشن ضلع گجرات تھی۔دیگر شرکاء میں صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ صدر کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ ، چوہدری قمرالزماں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع گجرات ،چوہدری عرفان نصیر مرالہ،ملک شبیر حسین ایم ۔ڈی ملک الیکٹرونکس ، صوبیدار چوہدری محمد سعی، چوہدری ضیاء احمدمرالہ ایڈووکیٹ ، حاجی غضنفر اقبال صدر الخدمت فائونڈیشن تحصیل کھاریاں، انجنیئرسعید احمد صدر الخدمت فائونڈیشن کھاریاں،پرنسپل دارالسلام ہائی سکول کھاریاں ڈاکٹر خالد محمود ثاقب،ممتازسماجی شخصیت سید شجاع الدین اورسکول کے ہیڈ ماسٹر ملک اعجازاحمد،ملک فدا احمد اور عتیق الرحمان سمیت دیگرشامل ہیں۔مہمان خصوصی محمد مشتاق بھٹی ای ڈی او ایجوکیشن گجرات نے الخدمت فائونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کے وہ لوگ اللہ کی محبت کے زیادہ حقدار ہیںجو انسانیت کی خدمت میں اپنا سرمایہ خرچ کرتے ہیںانبیاء کرام کا بھی یہی کام تھا ورنہ صرف عبادت کے لئے فرشتوں کی کمی نہ تھی۔کھاریاںویلفیئر ٹرسٹ کے صدر بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ نے الخدمت فائونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام این جی اوزکوانسانیت کی خدمت کو مل کر کرناچاہیی۔
   
انہوںنے کھاریاںویلفیئر ٹرسٹ کے رفاعی پراجیکٹس پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر کھاریاں کی تمام تنظیمیںمل کر کام کریں توہمارے پسماندہ بہن بھائیوں کے مسائل ختم ہوسکتے ہیں مگروسائل نہیں۔ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات سید ضیاء اللہ شاہ نے اپنے خطاب میںعیدگاہ کمیٹی اور کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کی سکول ہذا کی سرپرستی کو سراہا اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میںانہوںنے کہا کہ کے خلق خدا کی محبت ہی خدا کی محبت ہی۔ الخدمت فائو نڈیشن ضلع بھر کے سکولوں میں مستحق بچوں کے لیے گرم کپڑوں اور جوتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی چیئرمین زکوٰۃ وعشرچوہدری فرخ مجید درددل رکھنے والے ایک عظیم انسان ہیںجو اپنی ضرورتوں کو دوسروں کے لئے قربان کردیتے ہیں اگر یہ قیادت کریں تو پورے ضلع کے غریب بچوں کو گرم کپڑے اور جوتے فراہم کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ ضلعی چیئرمین زکوٰۃوعشرچوہدری فرخ مجید نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں اس کام کے بارے میں سوچ ہی رہاتھا کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے یہ کام شروع کردیا اب انشاء اللہ ہم سب مل کر ضلع بھر کے تمام نادار اور مستحق بچوں کو ضروریات زندگی فراہم کریں گی۔یادرہے کہ سکول ہذا میںمستحق اور نادار بچوں میں موسم سرما کے کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم کے لئے امداد فائونڈیشن ناروے کا خصوصی تعاون شامل تھا
   
----------------------------------------------------------------------------------------------------------