الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے کھاریاں شہر اور CMHکے لئے ایمبولینس سروس کا آغاز 
   
           
   
ایمبولینس CMHہسپتال کھاریاں کے سامنے کھڑی رہا کرے گی۔ سہولت کیلئے ڈرائیور محمد شریف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے 
   
                     
     
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے ایک اور ایمبولینس خدمت عوام کے لئے CMH ہسپتال کھاریاں میں متعین کی ہے۔ اس طرح موجودہ طور پر الخدمت فاؤنڈیشن کی کل 9ایمبولینسز پورے ضلع میں کام کر رہی ہیں۔ ان کو گجرات،سرائے عالمگیر ،کنجاہ، کسوکی، لالہ موسیٰ ، دھول کلاں، کھوڑی عالم ، دالی باہنٹھ اور اب کھاریاں میں بھی متعین کر دیا گیا ہے۔ کھاریاں میں اس ایمبولینس سروس کا آغاز 18مارچ 2011 بروز جمعۃ المبارک کو کیا گیا۔ایمبولینس کے ڈرائیور محمد شریف کا رابطہ نمبر 0332-7535356ہے