|
الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے فارغ التحصیل طلباء کے لئے تقریب تقسیم اسناد کا انعقادالفلا ح ناروے کے تعاون سے چلنے والے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے فارغ ہونے والے بچوں کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی پر وقار تقریب کی صدارت میاں عبدالشکور نے کیجبکہ مہمان اعزاز مرزا فائق بیگ ڈی۔ایس ۔پی لیگل سلطان میراں ڈی ۔ایس۔پی کھاریاں تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ، ڈاکٹر طارق سلیم، چوہدری عرفان نصیر مرالہ نے بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاردکردگی رپورٹ پیش کی جس میں زلزلہ زدگان، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی،مائیکرے فنانس کے تحت قرضے دینے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اور خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5کروڑ سے زائد کی خدمات سر انجام دے چکی ہے۔ جب کہ حالیہ منصوبہ جات میں ڈیڑھ کروڑ روپے تک مکانات کی تعمیر میں مزید معاونت کر رہے ہیں۔ گجرات جیل میں قیدیوں کے ریلیف، دیت اور جرمانے کی مد میں گذشتہ سالوں میں 15 لاکھ کے لگ بھگ رقم خرچ کی گئی ہے۔ ایک اور منصوبہ میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات غریب اور مستحق افرا د میں وہیل چئیر اور ٹرائی سائیکل بھی تقسیم کر رہی ہے۔ تا کہ معاشرہ کے معذور افراد بھی زندگی کے پہئے کے ساتھ ساتھ چلتے رہیں اور اپنے آپ کو معاشرے کاباقاعدہ حصہ سمجھیں۔
|
||||||
![]() |
|||||||
![]() |
|||||||
![]() |
|||||||
![]() |
![]() |
||||||
![]() |
|||||||
چئیر مین الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر چوہدری عرفان نصیر مرالہ نے 87بچوں کو تعلیم مکمل ہونے پر الفلاح ناروے اور ضلع گجرات کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ یہ کام جس جذبے اور لگن سے شروع کیا تھا اس سے زیادہ حوصلہ افزائی اور داد ملی ہے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ہر مستحق اور نادار فرد کی مدد ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ پیارے نبی ﷺ نے اس حوالے سے جو رہنما ئی کی ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ اور نشان منزل بھی ہے۔ ڈی۔ایس۔پی کھاریاں لیگل سلطان میراں نے کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں ۔ڈی ۔ایس ۔پی لیگل مرزا فائق بیگ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن میں سید ضیاء اللہ شاہ اور چوہدری عرفان نصیر مرالہ جس محنت ،لگن اور خلوص نیت کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ سب کے لئے قابل تقلید ہے کیونکہ یہی طریقہ اصل میں خدمت بھی ہے اور عبادت بھی ہے۔صدر مجلس میاں عبدالشکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے احسان سے زندہ رہتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کی خدمت کرنے سے اس میں خوبصورتی آتی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن اور الفلاح سکالر شپ دراصل خدمت ہی کے دو سرے نام ہیں۔ گجرات میں جن شعبوں میں سید ضیاء اللہ شاہ اور ان کی ٹیم نے کام کیا ہے وہ شفاف بھی ہے اور منظم بھی ۔ ہمیں لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ایک دوسرے کا معاون اور مددگار بننا چاہئے۔ |
|||||||
![]() |
|||||||
![]() |
|||||||
![]() |
![]() |
||||||