عرب میڈیکل یونین کے پراجیکٹ مینجر برائے پاکستان عبدا لرحمن الریدی نے الخدمت ہسپتال گجرات ،الخدمت لیب گجرات، اور غلام نبی ہسپتال دھول کا دورہ کیا۔
عرب میڈیکل یونین کے پراجیکٹ مینجر عبدا لرحمن الریدی نے الخدمت ہسپتال تیمور چوک گجرات کا دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر الخدمت ہسپتال گجرات عاقب جلیل نے مصرسے آئے ہوے عرب میڈیکل یونین کے وفد کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی اور مستقبل کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وفد کو الخدمت ہسپتال گجرات کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر وایاگیا۔ عبدا لرحمن الریدی عرب میڈیکل یونین کے پراجیکٹ مینجربرائے پاکستان نے الخدمت کے کام کو سراہااور الخدمت ہسپتال گجرات کے مختلف شعبہ جات وحالات کو بہتر بنانے کے لیے فنڈ ز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر الخدمت ہسپتال گجرات کی مینجمینٹ باڈی صدر سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری الخدمت فائوندیشن گجرات راجہ ساجد شریف،ایڈمنسٹریٹر الخدمت ہسپتال عاقب جلیل اورچیئرمین الفلاح ٹیکنیکل ٹر یننگ سنٹر چوہدری عرفان نصیر مرالہ ،ڈاکٹرسرجن شبیر احمد تارڑ، اکرام الحق سبحانی اور سینیئر پروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن گجرات عدنان افضل موجود تھی۔اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن گجرات کے صدر سید ضیاء اللہ ایدووکیٹ نے الخدمت ہسپتال گجرات کے مختلف شعبہ جات کے متعلق تفصیل سے بتایااور الخدمت ہسپتال گجرات کے سٹاف کا معززمہمانوں کے ساتھ تعارف کروایا۔
----------------------------------------------------------------------------------------------------------