الخدمت فاؤنڈیشن گجرات نے ہیڈ مرالہ میں طوفان سے گرنے والے 58گھروں کی دوبارہ تعمیر مکمل کر دی 

           
 
ہیڈمرالہ میں گذشتہ دنوں آنے والے طوفان سے جو گھر تباہ ہوئے تھے ان میں سے 58 گھروں کی تعمیر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے مکمل کروا دی ہے۔ اور 10اپریل 2011بروز اتوار کو ان بستیوں میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ’’توبہ النسوح‘‘ کے عنوان پر درس قرآن دیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ پنجاب کے نائب صدر سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے جو چیک متاثرین کو دئیے تھے وہ کیش نہیں ہو رہے انہیں جلد از جلد رقم جاری کی جائے۔