پیڈل فار پیس سائیکل ریلی کے شرکا ء کا کھاریاں پہنچنے پر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی طرف سے شاندار استقبال ۔ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔
|
تفصیلات کے مطابق پیڈل فار پیس سائیکل ریلی کے شرکاء کا کھاریاں پہنچنے پہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے صدر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ ، چوہدری عمران انور،چوہدری عرفان نصیر مرالہ،کلیم گیلانی،میاں عابد محمود، حاجی غضنفر اقبال اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیااور ریلی کے شرکاء کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیا۔یادرہے کہ ریلی کا اہتمام اخوت فائونڈیشن اور دیگر این جی اوز نے کیا ہی۔جبکہ یہ ریلی اسلام آباد سے شروع ہوئی اور لاہور میں اختتام پذیر ہوگی۔ریلی کی قیادت قاضی شہباز ،محسن اعجاز اور مسلم ایڈ کے حبیب اے وحیدی کررہے ہیں۔ظہرانے کی مختصر مگر بھرپور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی شہباز نے کہا کہ اس ریلی کامقصد ملک میں امن اور لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہی۔انہوں نے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے ضلعی صدر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران کا ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کرنے پہ شکریہ اداکرتے ہوئے ان کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا
|