الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کھاریاں میں پلمبر ، اکاؤنٹنگ اور ڈرائیونگ کے نئے کورسز کا آغاز |
||||||
ٹریننگ سنٹر میں مستحق طلباء کو بالکل فری تعلیم دی جاتی ہے جب کہ باقی طلبا ء سے بھی دوسرے اداروں کی نسبت نصف فیس وصول کی جاتی ہے |
||||||
![]() |
||||||
الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کی ایگزیکٹو کونسل جو کہ حال ہی میں منعقد ہوئی اس کی صدارت چوہدری عرفان نصیر مرالہ نے کی۔اس میٹنگ میں الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تین نئے کورسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ ان نئے کورسز میں پلمبر او ر سینٹری فٹنگ، اکاؤنٹنگ اور دوکانداروں کے پندرہ روزہ بک کیپنگ ،جس میں وہ اپنے روزانہ معمولات کا حساب کتاب بہت آسانی سے کر لیا کریں گے اور ڈرائیونگ کا کورس شامل ہے۔ اس سے پہلے الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ میں آفس مینجمنٹ، پروفیشنل ڈیزائننگ اور ہارڈوئیر سافٹ وےئر کی مرمت ، الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹریشن ہاؤس وائرنگ اور موبائل ڈیپارٹمنٹ میں موبائل رپئیرنگ اور موبائل ہارڈوئیر سافٹ وئیر کے کورسز شامل ہیں |
||||||