الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی رفاعی تنظیم ہے۔ ایڈم تھامسن 

   
   
 

یو ۔کے اسلامک مشن برطانیہ کی تنظیم ہے۔گورنمنٹ آف برطانیہ بھی اس کی امداد کرتی ہے اور اس کی خدمات اہم ہیں 

 
   

 

     
             
             
     
برٹش ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی رفاعی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ۔کے اسلامک مشن برطانیہ کی تنظیم ہے اور حکومت برطانیہ اس تنظیم کی باقاعدہ معاونت کرتی ہے ۔ برٹش ہائی کمشنر نے تیس 30ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نعمت اللہ خان کو پیش کیں۔الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے صدر سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے برٹش ہائی کمیشن اور یو ۔ کے اسلامک مشن کے وفود کو بریفنگ دی۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کی کارکردگی اور باالخصوص کرسچن کمیونٹی میں جاری کام کو سراہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن گجرات بلا تفریق رنگ و نسل اپنی خدمات سرا نجام دے رہی ہے