الخدمت فاؤنڈیشن گجرات اور این۔سی۔ایچ۔ڈی میں تعلیم بالغان کے10 مراکز کھولنے کا معاہدہ |
|||
![]() |
|||
اس معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی۔ |
|||
![]() |
الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے دفتر میں اس معاہدے پر دستخط کے لئے با ضابطہ طور پر ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ پنجاب، امین الدین جنرل مینجر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات، حافظ محمد اقبال جوائنٹ سیکریٹری الخدمت ضلع گجرات، محمد عثمان آفس مینجر الخدمت فاؤنڈیشن جب کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع گجرات کے ڈسٹرکٹ مینجر زید سلہری اور سابق ایم۔پی ۔ اے عامر عثمان عادل موجود تھے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس معاہدے سے ضلع گجرات میں نا خواندگی کی شرح کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ |
||
![]() |
|||