الخدمت فاؤنڈیشن گجرات نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مزید ایک کروڑ روپے کا چیک صوبائی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پنجاب سید راشد داؤد کوپیش کیا |
||||
![]() |
الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کی بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلا س صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب سید راشد داؤد کی صدارت میں صوبائی دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں نائب صدور ،جنرل سیکرٹری ،سینئر پروگرام مینجر ،فنانس ڈائریکٹر کے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی پلائنگ کی گئی.اہم فیصلوں کی توثیق کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس 24 اپریل کو لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ۔الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے صدر سید ضیااللہ شاہ صاحب نے 1 کروڑروپے کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے نائب صدر اور تعمیر نو کمیٹی کے انچارج راؤمحمد ظفرصاحب کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مکانات کی تعمیر کے لیے پیش کیا |
|||