| ہسپتال/کلینک
پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھرمار اور سرکاری ہسپتالوں کی خستہ حالی کی وجہ سے صحت کا مسئلہ پاکستان کے بڑے مسئلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ غریب لوگ تو غربت کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں جانے کا کرایہ تک ادا نہیں کر سکتے علاج تو دور کی بات ہے۔ اس لئے الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال اور کلینک قائم کر رہی ہے۔ جہاں 10تا 15روپے کی پرچی فیس سے لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ جبکہ غریب اور مستحق افراد کا علاج فری کیا جا رہا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے تحت اس وقت 4ہسپتال اور ایک کلینک کا م کر رہے ہیں۔
الف) الخدمت فتح علی نیاز علی ہسپتال جمن چنڈالہ
تحصیل گجرات کو دور دراز گاؤں جمن چنڈالہ میں چوہدری نیاز علی کے بیٹوں کی طرف سے یہ ہسپتال الخدمت فاؤنڈیشن چلا رہی ہے یہاں 10روپے کی پرچی فیس کے عوض مفت معائنہ اور ادویات مہیا کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر کے علاوہ خواتین کی زچگی میں سہولت کے لئے مڈوائف کی خدمات بھی مہیا کی گئی ہیں۔ یہاں پچھلے سال 12104 مریضوں کو علاج کیا گیا۔
ب)الخدمت بشیر غوری ہسپتال ،کلینیکل لیب گجرات
گجرات شہر کے گنجان آباد محلہ کھاری کھوئی میں قائم اس ہسپتال میں ڈاکٹر کے علاوہ ڈسپنسری اور کلینیکل لیب بھی قائم کی گئی ہے۔ یہاں بھی صرف 10روپے کی پرچی فیس کے عوض مفت معائنہ اور علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ یہاں پچھلے سال 6302مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔
ج) الخدمت ہاجرہ ہسپتال جلال پور جٹاں
الخدمت ہاجرہ ہسپتال بنیادی طور پر میٹرنٹی ہسپتال کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ لیکن یہاں فی الحال عام مریضوں کے علاج کے لئے سہولت مہیا کی گئی ہے۔ یہاں 15روپے پرچی فیس لی جاتی ہے۔ اور معائنہ اور علاج مفت کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر ماہ کے پہلے اتوار سکن کیمپ کا فری انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہاں اوسطاً 150 سے زائد مریضوں کا روزانہ علاج کیا جاتا ہے۔ جبکہ عام مریضوں کا دوران سال علاج 2274 مریضوں تک محدود رہا۔
د)الخدمت کلینک کنجاہ
الخدمت کلینک کنجاہ عرصہ دس سال سے علاقے کے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ پچھلے سال یہاں 9758مریضوں کا علاج کیا گیا۔
ذ) الخدمت قاسم میموریل ہسپتال دالی بانٹھ
تحصیل گجرات کے گاؤں دالی بانٹھ میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن دالی بانٹھ چوہدری مظفر سیال کے خصوصی تعاون اور صدر محمد امین و جنرل سیکریٹری چوہدری محمد منشاء کی کاوشوں سے ایک نئے ہسپتال کا آغاز ہو چکا ہے ۔ جہاں پر دن 9سے 12بجے تک مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ پہلے چھ ماہ میں 2302 مریضوں کا معالجہ کیا گیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ہسپتالوں اور کلینکس کے بارے میں مقامی لوگوں کے خیالات آپ آڈیو گیلری میں سن سکتے ہیں۔
آ پ بھی اپنے علاقے میں کلینک قائم کر سکتے ہیں۔ جس کا انتظام و انصرام الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کرے گی۔
|