الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول بھاگو شریف کے بچوں میں موسم سرما کے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے ۔
|
||
| کھاریاں الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول بھاگو شریف کے مستحق اور نادار بچوں میں موسم سرما کے کپڑوں کی تقسیم کی تقریب منعقدہوئی ۔جس میں بیالیس بچوں کو گرم کپڑے اور جوتے دئیے گئے ۔تقریب کی صدارت چوہدری قمرالزماں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع گجرات نے کی جبکہ مہمانِ خصو صی محمد مشتاق بھٹی ای۔ڈی۔او ایجوکیشن ضلع گجرات تھی۔دیگر شرکاء میں صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ ،صدر الخدمت فائونڈیشن بھاگو شریف چوہدری وقاص احمد،نائب صدرالخدمت فائونڈیشن بھاگو شریف شعیب انور،جنرل سیکرٹری رضوان احمد،جاوید اکرم،شکیب انور،کیپٹینریٹائرڈ انور،ماسٹر شیرعلی،باقر محبت،مشتاق شیر احمد،حاجی شہزاد،بابر اقبال،چوہدری ضیاء،سید آصف رضا،انجنیئررخسار احمد بھاگو، ڈاکٹریونس رئیس اعظم برنالی،چوہدری سجاداحمد کراڑیوالہ،میاں اصغر اور چوہدری اکرم سمیت دیگر شامل تھی۔اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے مشتاق بھٹی ای۔ڈی۔او ایجوکیشن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن مستحق اور نادار بچوں میں جس طرح گرم کپڑے اور جوتے تقسیم کرنے کا نیک کام شروع کررکھا ہے یہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع گجرات چوہدری قمرالزماں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے خدمت انسانیت کے کام کی میں نے پہلے بہت تعریفیں سنی تھیں اب دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ کتنا عظیم کام کررہے ہیں۔مقامی صدر الخدمت چوہدری وقاص احمد نے کہا کہ ہم الخدمت فائونڈیشن بھاگو کے تحت ہم عنقریب فری ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کریں گی۔ضلعی صدر الخدمت سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے تحت ہم نے پورے ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں میں نادار اور مستحق بچوں میں موسم سرما کے کپڑے اور جوتے تقسیم کرنے کاعزم کر رکھا ہی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں مخیر حضرات اور صاحب ثروت احباب کے تعاون اور مدد کی بھی ضرورت رہتی ہے اس طرح یہ نیک کام صدقہ جاریہ بن کر ہمارے اور ہمارے اہل خانہ کے لئے باعث اجروثواب کا ذریعہ بن سکتا ہی۔ |
||